دکی کو بس کی فراہمی پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیرتعلیم کاشکریہ اداکرتے ہیں، ڈی ای او

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر نصرالدین توخئی نے کہاکہ دکی کو بس کی فراہمی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ،وزیرتعلیم راحیلہ درانی،صوبائی مشیر جنگلات سردار مسعود خان لونی اور سیکرٹری تعلیم اسفندیار خان کاکڑ کاشکریہ اداکرتے ہیں ، بس کی فراہمی سے طلباء کو سکول آنے جانے کی سہولت میسر ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول دکی کو بس کی فراہمی کے مو قع پرکررہے تھے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر صابر خان ناصر بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ سکولوں کو بسوں کی فراہمی سے طلباء کو پک اینڈڈراپ کی سہولت میسر ہوگی اور تعلیم کو فروغ ملے گا جوکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور وزیرتعلیم راحیلہ درانی کی تعلمی ویژن اور بہترین اقدام ہے ۔انہوں نے کہاکہ نے سردار مسعود خان لونی کی انتھک کوشش کرکے اپنے حلقہ کیلئے بس منظور کرایا جو نیک شگون اور تعلیم دوستی کاثبوت ہے۔ بس کی فراہمی سے دوردراز علاقوں سے بچے بروقت سکول پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ دکی میں تمام سکولوں کو فعال کردیا ہے ،مز ید بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.