اماراتی مرکزی بینک کا بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان

:متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلا ن کیا ہے۔

امارات نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق مرکزی بینک نے اوور نائٹ ڈپازٹ فیسلٹی ’ا ڈی ایف ‘پر لاگو بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 4.65 فیصد سے کم ہو کر 4.40 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات، 19 دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔یہ اقدام امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ریزرو بیلنسز ’آئی او آر بی‘پر سود کی شرح میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے فیصلے کے مطابق تمام سٹینڈنگ کریڈٹ فیسلٹیز کے لیے قلیل مدتی لیکویڈیٹی کے حصول پر لاگو سود کی شرح کو بنیادی شرح سود سے 50 بیسس پوائنٹس زیادہ پر برقرار رکھا جائے گا۔بنیادی شرح سود، جو امریکی فیڈرل ریزرو کی ’آئی او آر بی‘ سے منسلک ہے، مالیاتی پالیسی کے عمومی رجحان کو ظاہر کرتی ہے اور متحدہ عرب امارات میں اوور نائٹ منی مارکیٹ کے سود کی شرحوں کے لیے ایک مؤثر حد مقرر کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.