فیسٹول کرانے کا فیصلہ وزیر کھیل پنجاب نے استنبول میں ترکی آرچری فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرکے دورہ کے بعد کیا۔ وزیر کھیل پنجاب کو ترک آرچری حکام اورممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیرکھیل پنجاب کو ہیڈکواٹرز میں موجود آرچری اکیڈمی اورمیوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا۔ ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو بھرپورفروغ دیا جارہا ہے۔
سلطنت عثمانیہ کے دورمیں استعمال ہونے والے تیر، کمان اوردیگر اشیا میوزیم میں موجود ہیں۔ روایتی تیر اندازی کے لئے بھرپور مہارت اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو زندہ رکھنے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔صدر طیب اردگان کا اسلامی تہذیب و تمدن اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے کام قابل تقلید ہے۔