گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی انجینیئر عنایت اللہ ترین نے کیا افتتاحی تقریب میں سابق پرنسپل حاجی ملک داد رئیسانی۔کالج کے تمام شعبہ جات کے ایچ او ڈیز پروفیسرز انجینئرز منسٹریل اسٹاف اور طلباءکی کثیر تعداد موجودتھی اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ فٹبال اور بہت سے دیگر گیمز کھیلے جائینگے اسپورٹس فیسٹیول میں آج تین میچ کھیلے گئے۔سی آئی ٹی اور مکینکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا دوسراسول ارطغل اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان فٹبال میچ کھیلاگیا۔تیسرا میچ اسٹاف ٹیمزکمال اسٹرائیکر اور سکندر الیون کے درمیان کھیلا گیا کالج کے اسپورٹس کمیٹی نے فیسٹیول کیلے بہترین انتظامات کیے تھے ا س موقع پر پرنسپل کالج آف ٹیکنالوجی عنایت اللہ ترین نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں ذہنی نشوونماکیلئے ازحد ضروری ہے اور موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق ہم ہر سال کی طرح اس سال سپورٹس ویک مناتے ہے پرنسپل نے طلبا ءکو ہدایت کی کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی خاص توجہ دیں۔