خضدار میں غیر فعال واٹر اسٹوریج ٹینک کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا

خضدار میں غیر فعال واٹر اسٹوریج ٹینک کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں اسے فعال کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے نتیجے میں شہر کی بڑی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جو کہ مقامی باشندوں کے لیئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی۔یہ اہم منصوبہ ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری سیکریٹری پی ایچ ای بلوچستان ہاشم غلزئی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر ایکسیئن انجینیئر عبدالرؤف قمبرانی کی انتھک کوششوں اور ذاتی دلچسپی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔
ٹینک کی گنجائش قریباً ساڑھے تین لاکھ لیٹرز سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی ہے، اور اسے ڈی پی سی کے قریب پہاڑی کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے، جو پانی کی تقسیم کے لیئے ایک مثالی مقام ہے۔

اس منصوبے سے نہ صرف پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی، بلکہ شہریوں کے معیار زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ مقامی آبادی نے اس عوامی فلاح کے اقدام کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور ایم پی اے خضدار محمد ہاشم غلزئی سیکریٹری پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی اور ایکسیئن پی ایچ ای خضدار انجینئر عبدالرؤف قمبرانی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ٹینک کے فعال ہونے سے خضدار کے کئی علاقوں میں پانی کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، اور یہ منصوبہ شہر کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پی ایچ ای انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.