دوسرے نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب اگلے رائونڈ میں ینگ فائٹر شموز کے خلاف (کل) بدھ کو بلو گرام فٹ بال گرائونڈ سوات میں میچ کھیلے گی۔
مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے بتایا کہ مانیار کلب اگلے رائونڈ میں ینگ فائٹر شموز کے خلاف میچ کو آسان نہیں لے گی بلکہ مانیار کلب کے کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران مانیار کلب کے کھلاڑی اگر میدان میں متحد ہو کر جذبے کے ساتھ کھیلے تو میچ میں بہتر نتائج آنے کی تواقع ہے۔