چین اور شام نے دی بیلٹ اینڈ روڈتعاون بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد:چین اور شام نے دی بیلٹ اینڈ روڈتعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔چینی ریڈیوکے مطابق شام میں چین کے سفیر فینگ بیاو اور شام کی منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون ایجنسی کے ڈائریکٹر فادی خلیل نے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور 21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،جس سے شام دی بیلٹ اینڈ روڈ فیملی کا نیا رکن بن گیا ہے۔ فادی خلیل نے کہا کہ وحشیانہ جنگ اور امریکا کی سخت یکطرفہ پابندیوں نے شامی عوام پرسنگین تباہی مسلط کی ہے، ایک طویل عرصے سے چینی حکومت شام کو انسانی امداد فراہم کرتی چلی آ رہی ہے، جس نے شامی عوام کی تکالیف کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شام قدیم زمانے سے شاہراہ ریشم کا ایک اہم ملک رہا ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے شام کو دی بیلٹ اینڈ روڈکے ذریعے چین اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.