لسبیلہ کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سامان کی فراہمی شروع، شفاف استعمال پر زور

لسبیلہ، 12 اگست: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل کے پرنسپل محمد سلیم سرپرہ کی نگرانی میں کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کیا جانے والا ضروری سامان مختلف متعلقہ اسکولوں میں تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد اسکولوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور طلبہ و اساتذہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر پرنسپل محمد سلیم سرپرہ اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل محمد وسیم خاصخیلی نے کہا کہ کلسٹر بجٹ میں شفافیت یقینی بنانا ایک اہم تعلیمی اقدام ہے جس کے ذریعے اسکولوں کی ضروریات بروقت پوری کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو حقیقی معنوں میں طلبہ اور اسکولوں کی بہتری پر خرچ کرنا تعلیمی معیار میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی پسماندگی کے ازالے کے لیے اسکولوں میں ضروری تعلیمی سامان اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترقیاتی اقدامات کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلسٹر بجٹ سے حاصل ہونے والا سامان متعلقہ اسکولوں تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ طلبہ براہ راست اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اسکولوں میں دستیاب وسائل کے شفاف، منصفانہ اور مؤثر استعمال کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.