پی ٹی آئی لانگ مارچ آئی جی پولیس پنجاب نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے مانگ لئے

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کو اپنا لانگ مارچ مہنگا پڑ گیا۔

آئی جی پولیس پنجاب نے لانگ مارچ کے روٹ پر تعینات پولیس نفری کے قیام و طعام کے آنے والے اخراجات کی مد میں پنجاب حکومت سے ساڑھے 5 کروڑ روپے فوری طور پر مانگ لئے ہیں۔

آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں اس امر کی وضاحت کی گئی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نے وقت بڑھا دیا تو لانگ مارچ کے شرکاء کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے اخراجات کے لئے مزید رقم کا بھی مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ (شعیب عزیز)

Leave A Reply

Your email address will not be published.