ناقص وکٹ پر وسیم اکرم کا چیئرمین پی سی بی اور کپتان بابراعظم پر اظہار برہمی

وکٹ بنانے کیلئے ہدایت دینا کپتان کا کام ہے، ہمارے دور میں چیئرمین وکٹ کے معاملے میں نہیں بولتے تھے، سلو وکٹ ہمارے دور میں بھی بنتی تھیں لیکن اس پر گیند ٹرن بھی کرتی تھی،لیجنڈری کرکٹر
کراچی: لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ناقص وکٹوں کی تیاری پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر برہمی کا اظہار کیا۔ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے 55 سالہ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وکٹ بنانے کے لیے ہدایت دینا کپتان کا کام ہوتا ہے، ہمارے دور میں چیئرمین وکٹ کے معاملے میں نہیں بولتے تھے، سلو وکٹ ہمارے دور میں بھی بنتی تھیں لیکن ان پر گیند ٹرن بھی کرتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سلو وکٹ بنانے کے لیے بھی کوئی فارمولا ہوتا ہے، وکٹ سے کم از کم سپنرز کو تو مدد ملنی چاہیے، یہ کونسا ٹیسٹ میچ ہورہا ہے، کراچی ٹیسٹ قومی ٹیم کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا آسٹریلیا نے 500 رنز بنانے کے بعد بھی اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر نہیں کی، کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پر دبا ہے، پنڈی ٹیسٹ کے چند اوورز ہی دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا کہ میچ ڈرا ہو جائے گا، آسٹریلیا کا پاکستان آنا نیک شگون ہے، ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت اپنا کردار ادا کرے، ملک سے سپورٹس ختم ہوتی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.