عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا، شازیہ مری

انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور بلاول بھٹو اگلے وزریرِاعظم ہونگے، رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے ہیں یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ جس نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی تھی آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم کا راج ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا،عوام کو رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا،گوادر کے ماہیگیر ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی خوش نہیں ہے آج ملک میں مافیا کا راج ہے اور انکے سرپرست ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم جناب عمران احمد نیازی ہیں پاکستان کو بلاول بھٹوزرداری جیسے جرت مند لیڈر کی ضرورت ہے،انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور بلاول بھٹو اگلے وزریرِاعظم ہونگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.