لاہور: اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر جواب جمع کروایا۔ علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کی۔ علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔میشا شفیع نے اس سے قبل بھی وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی لیکن درخواست کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کے لئے چلی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکلا کو بحث کیلئے 19 مارچ کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ گلوکارہ میشا نے جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔