اپوزیشن شروع دن سے جام کمال حکومت کو برداشت نہیں کررہےہیں :میر مجیب الرحمٰن

کوئٹہ( روزنامہ ہمت ) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق وزیر میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بلوچستان کسی سیاسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا بی اے پی کے ناراض ارکان صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنا دیں اپوزیشن شروع دن سے جام کمال حکومت کو برداشت نہیں کررہےہیں وزیر اعلیٰ کے ترقیاتی وژن ، گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر اقدامات سے بلوچستان کی محرومیاں کم اور اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ جام کمال نے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے تمام اضلاع میں تعلیم ،صحت سمیت تمام شعبوں بلا تفریق ترقیاتی کام ہورہے ہیں بی اے پی اور اتحادیوں کی اکثریت جام کمال کےساتھ ہےاورناراض ارکان بھی جلد جام کمال کی قیادت میں متحد ہونگے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.