بائیڈن آئندہ صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھیں گے، وائٹ ہاؤس

0 284

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن آئندہ سعودی ولی عہد کے بجائے صرف شاہ سلمان کیساتھ بات چیت کریں گے ۔

امریکا نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اہمیت نہ دینے کا فیصلہ  کر لیا،ترجمان وائٹ ہاؤس نے رپورٹروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع میں ہی سعودی عرب کیساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے تحت آئندہ صدر جوبائیڈن صرف سعودی ہم رتبہ سے رابطے میں رہیں گے ۔

سعودی عرب میں ان کے ہم رتبہ شاہ سلمان ہیں،وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر بائیڈن جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.