کراچی:قومی کرکٹر محمد عامر نے اپنی کلاس کے واحد پیسر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاہین آفریدی سمیت اب بھی دیگر پاکستانی بالرز سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔بائیں ہاتھ کے پیسر کے مطابق وہ کسی سے تقابل نہیں چاہتے اور نہ ہی ان کی صلاحیتوں کا کسی کے ساتھ موازنہ کیا جائے کیونکہ ہر ایک کی اپنی علیحدہ کلاس ہوتی ہے اور چونکہ وہ اپنی کلاس کے واحد فاسٹ بالر ہیں لہٰذا ان کا موازنہ کسی کے ساتھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی فاسٹ بالر ان جیسی استعداد کار کا مالک نہیں اور جو ہنر اور ذہنی صلاحیت ان کے پاس ہے اس کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔