کوئٹہ (روزنامہ ہمت) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 18نومبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈسیٹلائٹ ٹاون اور لیاقت بازارفیڈروں سے صبح9بجے سے 12بجے دن تک جبکہ مری آبادگرڈکے کانسی فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز زرغون گرڈکے عسکریاور عمر فیڈروں سے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے اورمری آبادگرڈکے مری آباد،سید آباد،لیاقت بازار، کانسی اور کانسی فیڈروں سے ایک بجے دن تا شام چاربجے بجلی بندہوگی۔ نیز اسی روز پنجگوراورقلعہ سیف اللہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ صحبت پوراورزردغلام جان گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے دو پہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 18نومبرکے روزاین ٹی ڈی سی کی جانب سے 220کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر ضرور ی کام کیاجائے گاجس کے باعث تقریباً80میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ اسی طرح19نومبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈسیٹلائٹ ٹاون اور لیاقت بازارفیڈروں،سورینج گرڈ سے صبح9بجے سے 12بجے دن تک جبکہ مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک اورزرغون گرڈکے عسکریiiاور عمر فیڈروں سے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔