لسبیلہ، 17 ستمبر 2026ء: چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ سے کے الیکٹرک لسبیلہ کے کمرشل منیجر سید ناصر عالم رضوی اور ڈپٹی منیجر عابد شبیر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ضلع میں بجلی کی فراہمی اور شہریوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں نئے بجلی کے میٹرز کی تنصیب، خراب میٹرز کی تبدیلی اور دیگر مسائل زیرِ بحث آئے۔ کے الیکٹرک حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ نئے میٹرز کے حصول یا خراب میٹرز کی تبدیلی کے لیے اپنی درخواستیں متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں تاکہ ضروری کارروائی کی جا سکے۔
اس موقع پر درگاہ بابا فدا حسین شاہ کے چار روزہ عرس کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
ملاقات میں وائس چیئرمین لسبیلہ آغا محمد گدور بھی موجود تھے، جنہوں نے بیلہ کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کے مسائل سے کے الیکٹرک حکام کو آگاہ کیا۔
کے الیکٹرک کے کمرشل منیجر سید ناصر عالم رضوی نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔