ڈیرہ بگٹی بمبور رایفلز کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

غریب عوام کو دور دراز کے علاقوں میں صحت کی سہولتیں پہنچانے پر عوامی حلقوں کا خیر مقدم
 ڈیرہ بگٹی  ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی  کے علاقے دشت و گوران میں کمانڈنٹ بمبور  رایفلز کرنل معین فیاض  کی ہدایت پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیپٹن ڈاکٹر منیم اور ان کی میڈیکل ٹیم نے مختلف امراض میں مبتلا سینکڑوں لوگ جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین شامل تھی انکا مفت طبی معائینہ کیا اور میڈیسن دی
جب کہ میڈیکل کیمپ میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی دی گئی
  اس موقع پر ونگ کمانڈر 110 ونگ لیفٹینٹ کرنل جعفر طیار نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل جعفر طیار نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے غریب افراد کو گھر کی دہلیز پر بہترین طبی سہولتیں اور صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا ہے
 اہل علاقہ نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کمانڈنٹ بمبور رایفلز کرنل معین فیاض کا شکریہ ادا کیا عوامی حلقوں نے ایف سی کی جانب  سے دوردراز کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور غریب عوام کو صحت کی سہولتیں پہنچانے کا خیر مقدم کیا ہے
Leave A Reply

Your email address will not be published.