سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خیبر پختونخوا کے علاقے میں تین الگ الگ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے

:سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے میں تین الگ الگ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سات خوارج ہلاک ہوگئے۔دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا۔

اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے۔تیسرا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے ماماڑ گٹ میں ہوا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

یہ دہشتگرد ماضی میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.