نوشہرہ، خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ، 6بیلٹ باکس توڑ دئیے
نوشہرہ:خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے میر مصری بانڈہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر حملہ ہوگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)نے بتایا کہ میر مصری بانڈہ کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر دوران پولنگ حملہ کیا گیا، پولنگ اسٹیشن پر آزاد کونسلر امیدوار مظفر نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا۔ڈی پی او کے مطابق حملہ آوروں نے 6بیلٹ باکس بھی توڑدیے جس کے بعد پولنگ بند کردی گئی، مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل روک دیا گیا ہے، دوبارہ پولنگ کا فیصلہ بعد میں ہوگا، آزاد کونسلر امیدوار مظفر سمیت 150افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔