حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے

رواں سال حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے
لاہور(روزنامہ ہمت)حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آو?ٹ آف فارم نظر آنے والے پیسر نے بنگلہ دیش میں اچھا کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجااور مین آف دی میچ قرار پائے۔رواں سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 62 اور سری لنکن دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز تبریز شمسی نے 50،50 شکار کیے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.