صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات کررہی ہے :ترجمان حکومت بلوچستان

؎کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات کررہی ہے پرامن بلوچستان ہمارا مستقبل ہماری زمین قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی سازشوں کا شکار ہے، بزنس کمیونٹی کسی بھی معاشرے میں معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بلوچستان کی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رومانیہ کی بزنس کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ سمال چیمبرآف کامرس کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان کے سوڈان میں متعین سفیر میر بہروز ریکی بلوچ چیمبر آف سمال ٹریڈرکے صدر ولی محمد نورزئی،رحیم کاکڑ،حاجی حمد اللہ ترین ،ملک ندیم کاسی،ندیم خان، ڈاکٹر فرحت، اسد نورزئی مقبول الہی بھٹی، جاوید رحیم پراچہ،سید سلیم رضا،ماسٹر نادر، سمیت دیگر بھی موجود تھے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ کاروباری طبقہ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ا دا کررہا ہے جوکہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک و معاشرے میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں حکومت نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے پہلی مرتبہ صوبائی حکومت کاروبار کے فروغ کے لئے پرائیوٹ سیکٹر کو ساتھ شامل کررہی ہے اور آج رومانیہ کے وفد کے دورے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ یہاں آئیں کاروبار کریں صنعتیں قائم کریں حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وژن ہے کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںجلد بزنس کمیونٹی کے وفد کی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کراوں گی تاکہ بزنس کمیونٹی براہ راست وزیراعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرے بلوچستان میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے او ر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں بیرونی سرمایہ کاروں کو صوبے میں لانے کیلئے امن کی بحالی ناگزیر ہے اسلئے حکومت امن کو بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے کیونکہ امن کے قیام سے ہی تجارت کو فروغ ملے گا اور معیشت مضبوط ہوگی حکومت سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.