:آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی ۔ پی سی بی کے مطابق خواتین ٹیم نے ہیڈ کوچ محسن کمال کی زیر نگرانی مالبورو کالج گراؤنڈ میں تین گھنٹے پریکٹس کی ۔
پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے دوڑ ، بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں ۔ کوچز محمد حنیف ملک ، ناہیدہ خان اور اسفند یار نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ (کل) بروز بدھ کو جوہر کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔