عدلیہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

0 146

ژوب(آن لائن )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ قانون پر عملداری سے تمام معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں عدلیہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے انصاف عدالت کیساتھ ساتھ ہمارے اپنے گھروں میں بھی ہونا چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جسٹس ہاشم کاکڑ جسٹس نعیم افغان جوڈیشل مجسٹریٹ بشیر احمد بازئی ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالرحمن لوﺅن نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ انصاف کی بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے جب لوگوں کیساتھ ناانصافی کی جاتی ہے تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا تے ہیں منتخب نمائندے اسمبلیوں میں قانون بنائے عدلیہ اس پر عمل درآمد کرے گی بد قسمتی سے عدالتوں میں اکثر مقدمات حکومت کے خلاف ہوتے ہیں لوگوں کے روز مرہ مسائل کا حل حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے مگر عمل نہ ہونے کی صورت میں لوگ عدالت سے رجوع کرتے ہیں دراصل میں ہم فرائض کی انجام دہی میں غفلت کرتے ہیں اگر ہر ادارے کا اہلکار اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں تو تمام تر مسائل حل بھی ہو سکتے ہیں ضلع کی سیٹ پر ڈاکٹر بننے والی خواتین ڈاکٹر ز اپنے اضلاع میں ڈیوٹی نہیں کرتی فرائض میں غفلت اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا کسی سے نہیں ڈرتے ہم نے اللہ تعالی کو جواب دینا ہے چیف جسٹس نے وکلا چیمبر کے قیام اعلان بھی کیا اور تقریب میں موجود کلی شہاب زئی کے رہائشی نے وکلا چیمبر کی تعمیر کیلئے اراضی کی فراہمی کا موقع پر اعلان کیا انہوں نے ژوب میں انسدادِ دھشت گردی عدالت کے قیام کا اعلان کیا اور لیبر کورٹ کیلئے موجودہ سیشن جج کو اختیار کا چارج دینے کا اعلان بھی کیا جسٹس اعجاز سواتی جسٹس عبدالحمید بلوچ جسٹس ظہیرالدین کاکڑ جسٹس عبداللہ جسٹس نذیر لانگو جسٹس روزی خان بڑیچ انسپکشن جج آفتاب احمد لوﺅن بھی انکے ہمراہ تھے تمام مہمان ججز کو روائتی پگڑیاں پہنائی گئیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فدا ترین کی جانب نے تمام مہمانوں کو سوینئر پیش کیے گئے تقریب میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑ ڈی آئی جی ژوب سید علی محسن سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ مختلف محکموں کے آفیسران سیاسی پارٹیوں کے رہنماں قبائلی عمائدین علما کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں پشتونخوا میپ کے رضا محمد نے سبکزئی ڈیم سے مذید نہریں نکالنے اور ژوب بائی پاس روڈ کامسئلہ پیش کیا اور خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا اللہ داد کاکڑ نے قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی کا مسئلہ پیش کیا جسے حل کرنے کی یقین دھانی کرائی بعدازا چیف جسٹس نے سول ہسپتال کا دورہ کیا صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ صوبائی سیکرٹری ہیلتھ نورالحق بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں کی حاضری خصوصا گائنی ڈاکٹرز سمیت ادویات کی مکمل فراہمی بجلی کی 24 گھنٹے فراہمی اور ٹراما سنٹر کو فعال بنانے کی ہدایت کی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے مسائل سے آگاہ کیا چیف جسٹس نے سیلیازہ میں نئے واٹر چینل کا معائنہ بھی کیا اور ہدایت کی کہ کام کو معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیا جائے انہوں نے آر ایچ سی نیو آبادی شیخان کا بھی معائنہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.