جمعیت کسی کی میراث نہیں سینئر رہنماءاور کارکن اس کے وارث ہیں،،حافظ حسین احمد
جمعیت علماءاسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ جمعیت کسی کی میراث نہیں سینئر رہنماءاور کارکن اس کے وارث ہیں انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان بتائیں آزادی مارچ کس کی یقین دھانی پر ختم کیا.یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ جے یوآئی میں الگ گروپ نہیں بنارہے بلکہ ہم پارٹی میں مولانامفتی محمود کے آئین کے مطابق شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی انہوں نے پارٹی سے بغاوت سینٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر کی انہوں نے کہا ایک طرف مولانا فضل الرحمان ان اسمبلیوں کو نہیں مانتے تو دوسری جانب سینٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے پروپگنڈے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں آزادی مارچ کس کی یقین دھانی پرختم کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی میں رہتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو چارج شیٹ کریں گے کیونکہ وہ جمعیت کی سینئرلیڈرشپ کو اعتماد میں لیے بغیرخود فیصلے کرتے ہیں، جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچ رہاہے حافظ حسین احمد کاکہناتھاکہ مولانافضل الرحمن نے خود اپنے من پسند رہنماﺅں کا ایک گروپ بناکررکھاہے جس سے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ناخوش ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ہمیں ا?گےلگاکر خود لندن میں چھپ کرباتیں نہ کریں۔