کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے  بجلی کی فراہمی اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بحال ہوگئی

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے 132Kvجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بحال ہوگئی اور ابتدائی طور پر ایران کی جانب سے صرف20 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکے باعث80میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہوگئی ہے اس برقی قلت کو پورا کرنے کے لیئے مکران کے تینوں اضلاع تْربت ،گوادر اور پنجگور میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی معمول پر آجائے گی جسکے بعد مکران کے تینوں اضلاع کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ بروز ہفتہ صبح 9:34 منٹ پر ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے 132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند ،تْمپ ،تربت،ہوشاب ، پنجگور،پسنی ،اورماڑہ ،جیونی ،گوادرانڈسٹریل ،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جسکی وجہ سے مکران کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس دوران ایران سے بجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.