پشین: ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر احمد کاکڑ کی نگرانی میں لیویز نفری اور بی اینڈ آر ملازمین نے گزشتہ روز ہونیوالی برفباری کے دوران مختلف راستوں کی ممکنہ بندش سے نمٹنے کیلئے الرٹ کھڑے رہے ہیوی مشینری کے ذریعے توبہ اچکزئی اور ان سے ملحقہ تمام دیہاتوں کو جانیوالی سڑکوں پر سے برف ہٹا کر مختلف شاہراؤں کو آمد رفت کیلئے کلیئر کردیا گیا۔ کلیئر کئے جانیوالے راستوں میں قلعہ عبداللہ دو بندی روڈ، توبہ اچکزئی ، دوبندی بغرہ روڈ اور دیگر راستے شامل تھے۔