کوئٹہ:تھانہ بروری کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2افراد گرفتار، 180سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کی ہدایت ایس پی آپریشنز صدر ڈویژون عادل عامر کی زیر نگرانی ایس ایچ او شوکت جدون نے ایڈیشنل ایس ایچ او توحید احمد، ایس آئی راشد علی، اے ایس آئی لیاقت علی ودیگر ملازمان پولیس و ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان داد ولد لیاقت مسیح قوم کرسچن سکنہ عیسی نگری کوئٹہ اور میراجان ولد محمد اکبر قوم بارکزئی سکنہ حاجی غیبی روڈ پشتون آباد کوئٹہ کو گرفتار کرکے ملزمان بالا کے قبضہ سیایک عدد رکشہ نمبر RA2304اور 186بوتل شراب اور 20ٹین بیئر برآمد ہوئی جن کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 2022/89بجرم 04حد آرڈنینس درج رجسٹر کیاجاکر مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن اسٹاف کے حوالے کیا۔ مزید کارروائی بروری پولیس کررہی ہیں