تین دن گزرنے کے بعد بھی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں نکال رہے ہیں،ٹی ایل آئی

انسانی حقوق کی تنظیموں کی بے حسی کی اس سے بدترین مثال بھلا اور کیا ہوسکتی ہے،صوبائی ترجمان
کوئٹہ:تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،مولانا اسامہ جلالی،مولانا وسیم جلالی،مولانا سہیل جلالی،مولانا خبیب احمد جلالی،مولانا احسان اللہ جلالی،مولانا سفیر احمد جلالی،مولانا ثوبان جلالی،ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے افغانستان میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کر گئی ہے۔حلانکہ بہت سے علاقوں میں تاحال امدادی کارکن نہیں پہنچ پارہے۔امریکی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان پہلے ہی شدید معاشی دبا کا شکار تھا۔ان حلات میں زلزلہ تباہ حال افغانستان میں کسی قیامت سے کم نہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ زلزلہ کے بعد حکومت کے پاس عوام کو ریسکیو کرنے کے ذرائع ہیں نہ ہی وسائل۔تین دن گزرنے کے بعد بھی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں نکال رہے ہیں۔عالمی رہنماں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی بے حسی کی اس سے بدترین مثال بھلا اور کیا ہوسکتی ہے کہ زلزلہ کے بعد پاکستان اور اقوام متحدہ کے سوا کوئی ملک امدادی سامان بھی فوری طور پر نا بھیج سکا۔عالمی برادری افغان حکومت کو ہنگامی حلات سے نمٹنے کے لیے ذرائع فراہم کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی ماہرین افغانستان کے معاشی بحران کی وجہ امریکہ کی طرف سے افغان قوم کے 9 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کئے جانا بتاتے رہے ہیں۔انہوں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ امریکہ پر افغان فنڈ جاری کرنے کیلئے امریکہ پر دبا بڑھائے تاکہ تباہ حال افغان قوم زلزلہ کے تباہ کاری کے بعد اپنے پاوں پر کھڑی ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.