صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے محترمہ سائرہ عطاء اور ادارہ برائے استحکامِ شرکتی ترقی کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی

2025ء
صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر پہلے ویمن انڈومنٹ فنڈ کا آغاز رواں ہفتے کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ گھریلو و مقامی سطح پر چھوٹے کاروباری سیٹ اپ قائم کر سکیں اور اپنے خاندان کے معاشی استحکام میں کردار ادا کر سکیں یہ بات انہوں نے پیر کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ سائرہ عطاء اور ادارہ برائے استحکامِ شرکتی ترقی کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ نے صوبائی مشیر کو محکمانہ امور اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے سماجی و معاشی کردار کو مستحکم بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ویمن انڈومنٹ فنڈ اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس کے مثبت اثرات نہ صرف خواتین کی زندگیوں پر مرتب ہوں گے بلکہ صوبے کی مجموعی معیشت پر بھی پڑیں گے انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں خواتین کی شمولیت، ہنر مندی کے فروغ اور مالی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ صوبائی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے

Leave A Reply

Your email address will not be published.