نصیرآباد میں صفائی کے نظام کے لیے نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی کے افسران کے اجلاس میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جاری معیاری طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کچرے کی روزانہ بنیادوں پر مقررہ مقامات سے وصولی، ڈمپنگ سائٹس تک منتقلی، صفائی عملے کی نگرانی اور شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی عملے کی روزانہ نگرانی اور مختلف علاقوں کی صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز کا کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے سے گریز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.