بیلجیئم، ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے پیدا کرنیوالے کلینک پر بھاری جرمانہ

برسلز : بیلجیئم کی عدالت نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے پیدا کرنے والے کلینک پربھاری جرمانہ عائد کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جوڑے کو بڑے بیٹے کے تھیلیسیمیا کے علاج کے لیے بون میرو عطیہ کرنے والے اپنے صحت مند بچے کی ضرورت تھی، انہوں نے ٹیسٹ ٹیوب بچیکیلیے برسلزکے ایک کلینک سے رابطہ کیا۔کلینک نے غلطی سے جین بدل دیے اور جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے جو بون میرو عطیہ کرنے کے قابل نہیں تھے لہٰذا جوڑے کو میڈرڈ کے کلینک سے رابطہ کرکے صحت مند ڈونر بچہ حاصل کرنا پڑا۔بعد میں جوڑے نے برسلز کلینک کیخلاف کیس کردیا اور عدالت نے کلینک کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ ماں کو27 ہزار اور باپ کو 11ہزار یورو ہرجانہ ادا کیا جائے، اس کے علاوہ عدالت نے بچے کے علاج میں تاخیر پر 5 ہزار اور والدین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کی مد میں 25ہزاریورو دینے کا حکم بھی دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.