قبائلی شخصیت حاجی محمد اکبر خان کاکڑ سلطانزئی انتقال کر گئے

کوئٹہ؛کاکڑ قوم کے بزرگ رہنما ممتاز قبائلی شخصیت حاجی محمد اکبر خان کاکڑ سلطانزئی انتقال کر گئے وہ دلاور خان کاکڑ کیپٹن محمد انور خان کاکڑ خدا ے داد خان کاکڑ کے والد حاجی سید نور خان کاکڑ حاجی جمعہ خان کاکڑ کے بھائی خطیب جامع مسجد مینار کاکڑ ٹاون اسپنی روڈ مولانا حافظ عبدالقاہر حقیار سابق ناظم محمد حسن خان کاکڑ نعمت اللہ خان کاکڑ محیب اللہ خان کاکڑ عبدالمالک خان کاکڑ نقیب اللہ خان کاکڑ کے چچا تھے فاتحہ خوانی کاکڑ ٹاون نزد پاک ترک اسکول اسپنی روڈ میں جاری ہے دریں اثنا صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان وفاقی وزیر ہاسنگ مولانا عبدالواسع ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب نائب مولانا خور شید احمدجنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.