بلوچستان اسمبلی نے سانحہ خضدار کےخلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی

 ‘قرارداد کے متن کے مطابق 21مئیبلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی صدارت میں 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا‘ اجلاس مےں رکن صوبائی اسمبلی مےررحمت صالح بلوچ نے سانحہ خضدار کے خلاف مذمتی قرارداد پےش کی ‘قرارداد کوبلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی صدارت میں 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا‘ اجلاس مےں رکن صوبائی اسمبلی مےررحمت صالح بلوچ نے سانحہ خضدار کے خلاف مذمتی قرارداد پےش کی ‘قرارداد آرمی پبلک سکول کے بچوں کی بس پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیںواقعہ میں 8 نہتے اور معصوم طلباءسمیت کئی بے گناہ لوگ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ایوان مورخہ 21 مئی 2025 کو آرمی پبلک سکول خضدار کے بس پر افسوسناک ، بزدلانہ، انسانیت سوز اور خودکش سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی یہ واقعہ نہ صرف ظلم و بربریت کی انتہا ہے بلکہ مستقبل کے معماروں ، پاکستان کی نئی نسل اور علم و امن کی روشنی کو نشانہ بنانے کی گھناونی کوشش ہے پاکستان کے امن قومی سالمیت اور تعلیم دشمن عناصر کی ایک مذموم سازش ہے حکومت سے پرز ورمطالبہ ہے کہ وہ دہشت گردی کے اس سفا کارا نہ حملے میں ملوث عناصر اوران کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کےلئے اقدامات کرے ۔رکن صوبائی اسمبلی شےخ زرک خان مندوخےل نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو ٹاگٹ کرکے بلوچستان کوآباد کرنے چاہتے ہیں ،یہ خواب ہی ہے سیکورٹی فورسز اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور شہادتیں دے رہی ہیں دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحد ہوناچاہیے کہ لوگوں کو ورغلایاجائے‘رکن صوبائی اسمبلی فرح عظےم شاہ نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ حق بنیان مرموض کے بعد بھارت سٹیا گیاہے اب ثبوت کے ساتھ ثابت ہوچکاہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارت کے ساتھ ہیں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کو مراعات فراہم کی جارہی ہیں بھارت کامکرو چہرہ دنیاکےسامنے آیاگیاہے دہشت گردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑنے کا وقت آگیاہے ، عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے ہمیں وفودکے ذریعہ دنیا کے سامنے پاکستان کامقدمہ لڑناہے انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کے خطرناک ہے اسے عالمی دہشت گردقراردیاجائے ‘ صوبائی وزےر مےر سلےم کھوسہ نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں ایسا دل خراش واقعہ پیش نہیں آیاہے بس میں شہید ہونےوالوں میں کم سن بچے اور بچیاں شامل ہیں بچوں کے شہادت کے بلوچستان آزاد کرنےکی باتیں کرنےوالوں کے چپٹر کو بند کردیاہے دہشت گردوں کی کونسی روایات ہوتی ہیں ، ان کا صرف مقصد دہشت پھیلاناہے امید ہے کہ جلد دہشت گردی ختم کردیں گے صوبے کو اندونی اور بیرونی مسائل کا سامناہے‘رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ہمارے دشمن نے ہماری سرحدوں کے بعد بچوں پر حملہ کیا ہماری فورسز بہادری سے سرحدوں پر لڑرہے ہیں ، جس کاسہرا فیلڈ مارشل کے سر جاتاہے انڈیاکے ٹکڑوں پر پلنےوالوں کو پیغام ہے کہ ہم کرائے کے دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہے ۔بلوچستان اسمبلی نے خضدار حوالے سے مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.