لاہور:
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈےکرکٹ زیادہ نہیں ہورہی لیکن اس کے باوجود جوش وخروش اور جذبےمیں کمی نہیں آئی، جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ون ڈے میں مائنڈ کو تھوڑا تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ون ڈے ٹیم میں حارث سہیل اور سعود شکیل کے آنے سے مڈل آرڈرکو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی،مڈل آرڈر میں جو کچھ مشکلات کا سامنا تھا، امیدہے کہ اس سیریز میں پہلے کی طرح مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
بابراعظم نے کہاکہ انگلینڈ میں اچھی وکٹیں ملتی ہیں جو ہمارے لیے بھی ساز گارہوتی ہیں، ہمارا کمبی نیشن کافی اچھا بنا ہواہے،تمام لڑکے اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتاہے، میزبان ٹیم ون ڈے کی بہترین ٹیم ہے، اس کے خلاف جب بھی میچ ہواہم نے اچھی فائٹ کی ہے، ان کی ٹیم میں بٹلر، اسٹوکس، جوےروٹ ، مورگن جیسے بہترین کھلاڑی ہیں، ورلڈکپ میں انگلینڈ کو کافی ٹف ٹائم دیاہے، اس بار بھی یہ ہی کوشش ہوگی۔