چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے کی مذمت

:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اس بات پر زور دیا کہ شفاف تحقیقات کے بعد مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لطیف اکبر پر حملہ آزادجموں وکشمیر حکومت اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے حملے میں چوہدری لطیف اکبر کی سلامتی پراظہار تشکر کے کلمات ادا کئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.