کراچی: لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد گرفتار

کراچی :کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی، الفلاح سوسائٹی سے لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔تفتیشی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے لڑکی کو حبس بیجا میں رکھا اور زیادتی کی۔درج مقدمے کے متن میں لڑکی نے مؤقف اختیار کیا کہ میری دو ہفتے قبل مسکان نامی خاتون سے دوستی ہوئی، مسکان مجھے 20 اپریل کو ڈیفنس لیکر گئی، میرے ساتھ وہاں زیادتی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ پھر مجھے الفلاح سوسائٹی میں زبردستی لے آئے اور حبس بیجا میں رکھا، ملزم ڈاکٹر سنان اور احمد مجھے تین چار روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے اغوا اور حبس بیجا سے متعلق 15 پر اطلاع دی تھی، پولیس نے لڑکی کو چھاپہ مار کر بازیاب کرایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کورنگی کی رہائشی ہے جبکہ اس کے والدین حیدرآباد میں رہتے ہیں۔ #/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.