بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گڈانی کے سمندر میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،2 کو بچا لیا گیا . ریسکیو ذرائع کے مطابق گڈانی کےعلاقے پوکاڑہ میں 6 افراد کراچی سے مچھلی کے شکار کے لئے گڈانی کےساحل پر آئے تھے .اس دوران سمندر کی تیز لہروں کے سبب 6 افراد ڈوب گئے ، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 جاں بحق ہوگئے . ڈوبنے سے بچائے گئے دونوں افراد کو گڈانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے . ریسکیو ذرائع کا بتاناہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.