میر خالد لانگو نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجاً فرانس کی تیار کردہ ذاتی استعمال کی اشیاءنذرآتش کردیں،

0 169

کوئٹہ…..سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجاً فرانس کی تیار کردہ ذاتی استعمال کی اشیاءنذرآتش کردیں، منگل کے روز سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے فرانس کے دارالخلافہ پیرس میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میںگستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ترویج کیخلاف ریلوے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیااور فرانس کی تیار کردہ ذاتی استعمال کی اشیاءبھی نذرآتش کیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ترویج مسلم امہ کیلئے ناقابل برداشت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ رحمت اللعالمین ہیںان کی شان میں گستاخی کرنے والے دنیا اور آخرت دونوں میں ذلیل اورخوار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال پہلے بھی ایسے منافقین موجود تھے جو تاریخ کے کچرہ دان میں گم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر کی جانب سے اس گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کانام دے کر اس کا دفاع کرنا دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ۔ فرانسیسی حکومت کے ،پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ اور مذہب کی شان میں گستاخانہ عمل سے مسلم امہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی حرمت کا تحفظ ہمارا ایمانی فریضہ ہے ۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ بحیثیت مسلمان متحدہوکر اسلام مخالف سازشوں کا مقابلہ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.