لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنادیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا ہے جب کہ سلمان علی آغا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔