کراچی : کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
سیریز کے افتتاحی امتحان میں مرد بحران فواد عالم کے تگڑے سیکڑے نے میچ کو دلچسپ بنا دیا، ٹیم پاکستان نے آٹھ وکٹ پر تین سو آٹھ رنز یعنی حریف پروٹیز کے خلاف 88 رنز کی برتری سے تیسرے روز کا کھیل شروع کر دیا تاہم حسن علی زیادہ دیر کریز پر نہ جم سکے اور 21 رنز پر ربادا کی بال پر آوٹ ہو گئے۔ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی 24 اور یاسر شاہ 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
گذشتہ روز 33 رنز چار کھلاڑی آؤٹ کے بعد لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو فواد عالم نے سہارا دیا، ٹیسٹ کیرئر کی تیسری اور یادگار سنچری مکمل کرنے والے فواد عالم 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ٹوٹل میں 64 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔