کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس کی کمی وبندش کی شکایات کاازالہ کیاجائے: جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس کی کمی وبندش کی شکایات کاازالہ کیاجائے ،سردی شروع ہوئی نہیں کہ گیس غائب ہونا شروع ہواہے جس کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے بلکہ گھریلو خواتین کو خانہ امور میں شدیدپریشانی کاسامنا کرناپڑرہاہے گیس فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو لوگ بلخصوص بچے سردی سے بیمار ہوجائیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی سے متعلق شکایات کوافسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی شکایات موصول ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام بالخصوص خواتین کو شدید مشکلات کاسامناہے ایک جانب سردی شروع بھی نہیں ہوئی تو دوسری جانب گیس سے متعلق شکایات ملنا شروع ہوئے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر ان شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ گیس کی پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام بلخصوص خواتین کودرپیش مشکلات میں کمی ہوں اور سردموسم میں جو بیماریاں سردی کی وجہ سے پھیل رہی ہے وہ کم ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.