کوئٹہ :سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج سے ان کے صاحبزادے بدل خان کے انتقال پر اظہار تعزیت اورافسوس کیا۔ اورکہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت سردار محمد عمر گورگیج اور ان خاندان کے غم میں شریک ہے ،اولاد کا انتقال والدین کے لئے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سابق صدر آصف علی زرداری نے بدل خان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی۔