بلوچستان میں آٹے کی فراہمی کیلئے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت

کوئٹہ:بلوچستان میں آٹے کی فراہمی کیلئے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر سمیت نصیرآباد کی عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا حکومت کی جانب سے آج دوسرے مرحلے میں 20کلوکے 500آٹے کے تھیلے سرکاری نرخ پر عوام میں فروخت کئے گئے وزیراعلی بلوچستان کی انسپیکشن ٹیم و چیئرمین سید ظفرعلی بخاری نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے ہمراہ آٹے کے فروخت کرنے کے عمل کا جائزہ لیااس موقع پر تحصیلدارمجیب الرحمان ساتکزئی،محکمہ فوڈ کے اے ایف سی عباس علی جمالی، اور منظور احمد شیرازی سمیت دیگر موجودتھے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے سی ایم آئی ٹی کے چیئرمین کو بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کئے گئے آٹے کو منصفانہ انداز سے فروخت کیا جارہا ہے اور فی کس بندے کو 20کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ 1509 روپے میں دیا جارہاہے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اور تحصیلدار کی نگرانی میں خریداروں کے نام اور شناختی کارڈزنمبر کمپیوٹرمیں انٹرکئے جارہے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص دو مرتبہ آٹے کا تھیلا نہ حاصل کرسکے اس عمل سے ذیادہ سے ذیادہ لوگ حکومتی اقدام سے مستعفید ہوسکیں گے اور لائنوں کی صورت میں لوگوں کو آٹا فراہم کیا جارہا ہے اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان کی انسپیکشن ٹیم چیئرمین سید ظفرعلی بخاری نے کہاکہ نصیرآباد ضلعی انتظامیہ حکومت بلوچستان کے اس اقدام کو عملی طورپر جامع پہنارہی ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے حکومت کی یہی کوشش ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس لئے بلوچستان کے لوگوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ہمارے جائزے کا مقصدبھی یہی ہے کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور منصفانہ طورپرآٹے کے فروخت کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.