کراچی ۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے افس میں صوبے بلوچستان میں توانائی کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص قلات(مور گند شیخٹری( کے علاقے میں حالیہ گیس کے ذخائر کی دریافت ہونے اور اس سلسلے میں کام کی پیش رفت کا پہلا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل نےضلع قلات میں حالیہ دریافتوں سے ممکنہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر 10-7 ملین مکعب فٹ گیس اور 132 بیرل ماہع کی صلاحتیں ممکنہ طور پر موجود ہو سکتی ہے۔ بریفنگ
اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سےصوبے/ضلع قلات میں ایکسپلوریشن اور اس حوالے سے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا
اجلاس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی