چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے ایم ای آر ایف ٹیم کی ملاقات، فلاحی منصوبوں پر بریفنگ

چمن، 29 ستمبر 2026: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے ایم ای آر ایف کی اسلام آباد ٹیم کے ڈاکٹر اورنگزیب اور غالب جبکہ بلوچستان ٹیم کے مسعود ریکی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایم ای آر ایف کے جاری منصوبوں، بالخصوص ضلع چمن میں صحت، کمیونٹی سپورٹ اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور منصوبوں پر پیش رفت سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ایم ای آر ایف اور دیگر شراکت دار اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے منصوبوں کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، اکرم اور آئی آر سی کے ضلعی پروگرام افسر ایاز خان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.