پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان کا بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بڑا دل اور برد باری سے فیصلہ تسلیم کر کے ساتھ دیا انہیں بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں، کم عمری میں ہی انہوں نے دو بار بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، بلوچستان کے سیاسی خلا کو انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چودھری صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی میرے محترم اور خیر خواہ ہیں، سیاست کے اتار چڑھاؤ کے متعلق بہت کچھ میں نے ان سے سیکھا ہے، مجھے جب بھی سیاسی مشکل پیش آئی میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے رہنمائی حاصل کی، چودھری خاندان سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں۔