اوتھل ،دو ڈکیت گرفتار ،گاڑی برآمد

اوتھل ،دو ڈکیت گرفتار ،گاڑی برآمد
اوتھل (یو این اے)ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو کی کامیاب کارروائی دو ڈکیت گرفتار ،گاڑی برآمد لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق اوتھل کے رہائشی میہم خان ولد اللہ بخش نے چھ نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ اوتھل میں تحریری درخواست دی کہ ملزمان نے اس کے ڈرائیور شکور احمد گونگہ کو لاکھڑا موڑ کے مقام پر روکا اور زبردستی اس کی گاڑی شہزور رجسٹریشن نمبر KN-9123 چھین فرار ہوگئے ہیں۔اوتھل پولیس نے فورا مقدمہ نمبر 100/2024 بجرم 395 ت پ برخلاف ملزمان درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کردی۔دوران تفتیش اوتھل پولیس نے جمالی محلہ میں چھاپہ مار کر ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ڈکیت 1- امان اللہ 2- نوید پسران علی حیدر سکنہ موچی محلہ اوتھل کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی۔ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔SSP لسبیلہ نے خاص طور پر SHO اوتھل بشمول کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لسبیلہ پولیس اسی طرح جرائم کے خاتمہ کے لیے اپنے فرائض منصبی انجام دیتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.