لاہور مےں 13دسمبر کو دمادم مست قلندر ہوگا‘پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ(اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ 13دسمبر کو لاہور مےں دمادم مست قلندر ہوگا پارٹی قےادت کے حکم پر 13دسمبر کو لاہور مےں ہونےوالے جلسے کی تےارےاں جاری ہے اور صوبے بھر سے ہزاروں کی تعداد مےں کارکن اور عہدےدار لاہور کے جلسے مےں شرکت کرےنگے سلےکٹےڈ حکومت نے جلسے کو روکنے کےلئے گراونڈ مےں پانی چھوڑ دےا اگر وہ آگ کو بھی چھوڑ دے تو ہر صورت مےں جلسہ ہوگا کےونکہ پےپلز پارٹی موجودہ سلےکٹےڈ حکومت کی دھمکےوں سے مرعوب نہےں ہونگے ‘ان خےالات کا اظہار انہوں نے 13دسمبر کے جلسے کے حوالے سے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کےا‘ انہوں نے کہاکہ سلےکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہےں اب وہ جمہوری طرےقے سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا فوری طور پر اعلان کرےں کےونکہ2018کے انتخابات جمہوری نہےں تھے اور نہ ہی عوام کے امنگوں کے مطابق تھے اس لئے اب سلےکٹےڈ حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے گناہوں پر عوام سے معافی مانگےں اور ملک کو بحرانوں سے بچانے کےلئے فوری طور پر مستعفی ہو جائے انہوں نے کہاکہ استعفوں سے تمام تر حکومتی سسٹم بےٹھ جائے گا ہمےں کہا جارہا ہے کہ جمہوری عمل روک جائے گا ےہ کےسا جمہوری عمل ہے کہ صحافتی آزادی مےں خلل پےدا کردےا جائے سپرےم کورٹ کے جج کو مثال بنا کر باقی عدلےہ کے سامنے پےش کےا جائے حکمرانوں کو چاہئے کہ بحران سے بچنے کےلئے انتخابات پہلے کروادےں انہوں نے کہاکہ پےپلز پارٹی نے جمہوری نظام کی مضبوطی کےلئے بہت بڑی قربانےاں دی ہے اور ان قربانیوں کی بدولت آج ملک مےں اگر کچھ جمہورےت ہے تو وہ پےپلز پارٹی کے مرہون منت ہے انہوں نے کہاکہ پےپلز پارٹی 13دسمبر کو ہر حال مےں جلسہ کرےنگے اور ےہ جلسہ عوام کی طاقت سے کامےابی سے ہمکنار ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.