کوئٹہ: ضلع ہرنائی کے علاقے طور غر میں گیس کے دھماکے کے بعد کوئلہ کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کان میں پھنسے 7میں سے 3کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طور غر میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ گئی، کان میں پھنسے 7میں سے 3کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔
سیکریٹری معدنیات نے واقعہ کی تحقیقات اور غفلت برتنے پر کان کے منیجر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔
چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے طور غر کی کوئلہ کان میں مزدور کان کنی کررہے تھے کہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے کان کا بڑا احصہ بیٹھ گیا اور آگ لگ گئی، کان بیٹھ جانے سے سات کان کن پھنس گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر مائنز ریسکیو کی ٹیمیں اور قریبی کانوں سے مزدوروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا